Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

رپورٹس کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے کبھی کسی سرکاری عہدے کے لیے انتخاب نہیں لڑا اور نہ ہی وہ عوامی ووٹ کے ذریعے منتخب ہوئے، تاہم وہ کئی دہائیوں سے سپریم لیڈر کے قریبی حلقے میں ایک بااثر شخصیت سمجھے جاتے رہے ہیں اور ان کے پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ بھی گہرے تعلقات بتائے جاتے ہیں۔
56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی جانشینی کے معاملے پر کبھی کھل کر بات نہیں کی۔ ایران میں عوام مجتبیٰ خامنہ ای کے سپریم لیڈر منتخب ہونے پر جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ نئے ایرانی سپریم لیڈر کے حوالے سے ہم سے منظوری لینی ہوگی۔ اگر اسے ہم سے منظوری نہیں ملتی تو وہ زیادہ دیر نہیں رہے گا‘۔
اس کے علاوہ اسرائیل نے بھی خبردار کیا تھا کہ نئے ایرانی سپریم لیڈرکو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/MDdH8Pq
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment