Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج دنیا ایک غیرمعمولی آزمائش سے دوچار ہے، ہمارے خطے میں جاری جنگ نے عالمی معیشت اور امن واستحکام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، خطے میں برادر ممالک کی توانائی تنصیبات پر ہونے والے حملوں نے بحران بڑھا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ یہ بحران مزید بڑھ سکتا ہے، اس وقت عالمی منڈی میں خلیجی تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، جو تیل چند ہفتے پہلے 72 ڈالر فی بیرل تھا وہ آج 158 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے، حالیہ تاریخ میں مہنگائی کا طوفان جنم لے رہا ہے، مارچ کے آغاز میں تیل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافے نے عوام پر بہت بوجھ ڈالا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافےکی تجویز کو مسترد کردیا ہے، مجھے پیٹرول میں 50 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر اضافےکی تجویز دی گئی، ایسے حالات میں مزید اضافہ کرنا عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کرتا.
from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/0UxkOfW
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment