کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 4 روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ ایران کی تابڑ توڑ جوابی کارروائیوں کے باعث ٹرمپ کی پانچ روزہ جنگ بندی کے اعلان سے عالمی کموڈٹیز اور بلین مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی ڈیمانڈ بڑھنے کے باعث 4روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 163ڈالر کی بڑی نوعیت کے اضافے سے 4 ہزار 413 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت 16 ہزار 300 روپے کی بڑی نوعیت کے اضافے سے 4 لاکھ 64 ہزار 062 روپے کی سطح پر آگئی۔

اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 13ہزار 975روپے کے اضافے سے 3لاکھ 97ہزار 858 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 5ڈالر 7سینٹس کے اضافے سے 69 ڈالر 80 سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 570 روپے کے اضافے سے 7ہزار 454روپے ہوگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 489روپے کے اضافے سے 6ہزار 390روپے کی سطح پر آگئی۔

گزشتہ روز عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید نمایاں کمی واقع ہوئی تھی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یک دم 436ڈالر کی کمی سے 4ہزار 250ڈالر کی سطح پر آگئی تھی۔

اس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر مرتب ہوئے تھے جس کے بعد ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 43 ہزار 600 روپے کی تاریخی کمی سے 4 لاکھ 47 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگئی تھی، یہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کمی تھی۔



from تجارت https://ift.tt/CkfGOuc

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments