ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر: پاکستان کو فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر: پاکستان کو فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے
ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر راؤنڈ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔

مصر کے شہر اسماعیلہ میں ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائیر کا فائنل انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہوا پہلے کواٹر میں کوئی ٹئم گول نہ کرسکی، دوسرے کوارٹر میں انگلینڈ نے گول کرکے برتری حاصل کی جبکہ تیسرے کوارٹر میں انگلینڈ کے سیموئل ہوپر نے لگاتار دو گول کرکے پوزیشن مضبوط کرلی۔

پاکستان کے رانا ولید نے گول کرکے خسارہ کم کیا تاہم آخری کواٹر میں انگلینڈ نے چوتھا گول کرکے ٹائٹل جیت لیا۔

پاکستان کی ایونٹ میں دوسری پوزیشن رہی، پاکستان اس ایونٹ میں لگاتار چار میچ جیت کر پہلے ہی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے، ورلڈ کپ رواں سال 14 اگست سے بیلجیم اور نیدرلینڈ میں کھیلا جائے گا۔



from کھیل https://ift.tt/5b8THvL

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments