خوشدل کی دھواں دار بیٹنگ، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

خوشدل کی دھواں دار بیٹنگ، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 کے 35 ویں میچ میں کراچی کنگز نے خوشدل شاہ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 199 رنز بنائے۔عبداللہ شفیق 62 اور فخر زمان 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے معین علی نے 2 ،حسن علی اور رضوان اللہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں کراچی کنگز نے 200 رنز کا ہدف خوشدل شاہ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے جیسن روئے 9 ، ریز ا ہینڈرکس 10 اور سلمان آغا 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔معین علی نے 17 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔ اعظم خان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اختتامی اوورز میں خوشدل شاہ کریز پر آئے اور شاہین آفریدی کے 18ویں اوور میں 23 رنز اور اگلے اوور میں حارث رؤف کی 4 گیندوں پر 14 رنز بناکر ٹیم کو 8 گیندوں قبل فتح دلادی۔

خوشدل شاہ نے صرف 14 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جبکہ کپتان ڈیوڈ وارنر 63 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس فتح کے بعد کراچی کنگز ،لاہور اور حیدرآباد کے ساتھ پلے آف کی دوڑ میں شامل ہوگئی۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو پشاور زلمی 17 اور ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے جبکہ حیدرآباد، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز 8،8،8 پوائنٹس کےساتھ چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔



from کھیل https://ift.tt/nFZOdAw

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments