9 اور 10 اپریل کو اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل(جمعرات اور جمعہ) کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل(جمعرات اور جمعہ) کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی کا اطلاق ضروری خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر نہیں ہوگا، ایم سی آئی، سی ڈی اے، اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کے دفاتر کھلے رہیں گے۔

اسی طرح آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور اسپتالوں میں بھی تعطیل نہیں ہوگی، اسلام آباد انتظامیہ نے تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن تمام متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا۔

ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سیکریٹریٹ کل بند رہے گا، اسٹیبلشمنٹ اور کیبنٹ ڈویژن کے اسلام آباد میں موجود دفاتر بندرہیں گے، تمام افسران اور اسٹاف گھر سے کام کریں گے، اسٹیشن نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان سیکرٹریٹ اور تمام وفاقی وزارتوں کے دفاتر جمعرات اور جمعے کوبند رہیں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے۔ فیڈرل بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 اپریل کو میٹرک کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہونگے۔

واضح رہے اسلام آباد میں 10 اپریل بروز جمعہ کو ایران اور امریکا کے درمیان اہم مذاکرات ہونگے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/QZ28lxG

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments