امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کے گروپ کی ممکنہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت جاری ہے: امریکی میڈیا

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کے گروپ کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت ہورہی ہے
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کے گروپ کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت ہورہی ہے۔ امریکی ویب سائٹ کا ذرائع سے دعویٰ ہے کہ امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کا ایک گروپ ممکنہ 45 دن کی جنگ بندی کی شرائط پر بات کر رہا ہے جو جنگ کے مستقل…

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں کسی جزوی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کم ہیں لیکن یہ آخری کوشش جنگ میں اضافے کو روکنے کا واحد موقع ہے ۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ثالث 2 مرحلوں پر مشتمل ڈیل کی شرائط پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں، پہلامرحلہ ممکنہ45 روزہ جنگ بندی ہوگا،اس دوران جنگ کےمستقل خاتمےپربات ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق دوسرا مرحلہ جنگ کےخاتمے پر ایک معاہدہ ہوگا، مذاکرات کے لیے اضافی وقت درکار ہوا تو جنگ بندی میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے رپورٹ پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/Ne4fA31

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments