Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

شکیب الحسن نے کہا کہ اس وقت میری پوری توجہ صرف کرکٹ پر ہے، میری اپنے کیریئر کے اس آخری مرحلے میں خواہش ہے کہ بنگلادیش کے لیے کھیلوں، موقع ملا تو بہترین کارکردگی سے ملک کو یادگار پرفارمنسز تحفے میں دینے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ سیاست کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے اہم ہوتی ہے، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد میں بھی اپنے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہتا ہوں، تاہم یہ ضروری نہیں کہ ایسا صرف سیاست کے ذریعے ہی کیا جائے، سیاست کے بغیر بھی ملک کے لیے کام کیا جا سکتا ہے۔
شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ البتہ سیاست کے ذریعے چیزیں کرنا زیادہ آسان ہو سکتا ہے، مجھے امید ہے کہ میں اپنے کرکٹ کیریئر کا اختتام سرخ و سبز جرسی میں مسکراہٹ کے ساتھ کروں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اسی مقصد کے ساتھ میں بنگلادیش کے عوام سے دعاؤں اور محبت کی درخواست کرتا ہوں۔
from کھیل https://ift.tt/aJc42wX
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment