وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں عشائیے کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ، حملہ آورپکڑا گیا

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے
واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا۔ تقریب میں نائب صدرجےڈی وینس،وزیردفاع پیٹ ہیگستھ اوروزیرخزانہ سمیت ٹرمپ کابینہ کےارکان سمیت متعدد افراد موجود تھے،سب محفوظ رہے،ہلٹن واشنگٹن ہوٹل کو خالی…

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں میڈیا نمائندوں کےاعزاز میں عشائیہ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،جس کے بعد ہال میں بھگدڑ مچ گئی،سیکرٹ سروس اہکارامریکی صدر اور خاتون اول کو حصار میں لےکر ہال سے باہرلےگئے،حملہ آورگرفتار نے چار سے چھ فائر کیے۔

تقریب میں نائب صدرجےڈی وینس،وزیردفاع پیٹ ہیگستھ اوروزیرخزانہ سمیت ٹرمپ کابینہ کےارکان سمیت متعدد افراد موجود تھے،سب محفوظ رہے،ہلٹن واشنگٹن ہوٹل کو خالی کروالیا گیا۔

ایف بی آئی حکام کی بریفنگ

ایف بی آئی حکام کےمطابق حملہ آور نےسیکرٹ سروس اہلکارپرفائرنگ کی،فائرنگ کرکےسیکیورٹی حصار توڑنےکی کوشش کی،ذرائع کےمطابق31 برس کا مشتبہ حملہ آورریاست کیلیفورنیاکا رہائشی ہے۔

امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا ہےکہ ملزم کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا،ملزم پر دو الزامات عائد کیے جا رہے ہیں،ملزم کو طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے،ڈی سی پولیس چیف کا کہنا ہےکہ حملہ آور کے مقاصد کےبارےمیں فی الحال کچھ نہیں معلوم۔

واشنگٹن: صدر ٹرمپ کی موجودگی میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا

واقعے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پربیان میں کہا مشتبہ شخص نے15 گز دور سےحملے کی کوشش کی،حملےکاکوئی الرٹ نہیں تھا،میرے خیال میں شوٹنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں،یہ واقعہ ایران جنگ میں ہماری کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنےگا،

امریکی صدر نے حملہ آور کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی۔

واشنگٹن: صدر ٹرمپ کی موجودگی میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا

امریکی صدر نےکہا سیکریٹ سروس اورقانون نافذکرنےوالےاداروں نےزبردست کام کیا،سیکیورٹی اہلکاروں نےبہادری کامظاہرہ کیااورفوری ایکشن لیا،حملہ آورکوگرفتارکرلیاگیاہے،مشورہ دیاہےکہ تقریب کو جاری رکھا جائے،قانون نافذکرنےوالےاداروں کی ہدایت پرعمل کریں گے،قانون نافذکرنے والے ادارے جلد تقریب سے متعلق فیصلہ کریں گے،آج کی شام پلان سے بہت مختلف ہوگی۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/t8a1yRW

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments