Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکا کو بتایا ہے کہ وہ تباہی کے دہانے پر ہے۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ایران چاہتا ہےکہ جتنی جلدی ممکن ہو امریکا آبنائے ہرمز کھول دے۔ ادھر امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو فوری کھولنے اور جوہری پروگرام پر بعد…
دوسری جانب امریکی ٹی وی سی این این کا کہنا ہے امریکا ایران جتنے دور نظر آرہے ہيں اتنے ہیں نہيں ، پس منظر میں دونوں ملکوں کے درمیان بھرپور سفارت کاری چل رہی ہے۔
یاد رہے کہ ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا کو نئی تجاویز پیش کی ہیں، ان تجاویز میں پہلے جنگ بندی اور پھر مستقل جنگ بندی کی ضمانت شامل ہے۔
ایران نے آبنائے ہُرمز کھولنے کی پیشکش امریکی ناکہ بندی کے خاتمے کے ساتھ مشروط کی ہے اور کہا ہےکہ یہ سب ہوجائے تو پھر ایرانی ایٹمی پروگرام پر بات ہوگی تاہم امریکا کو پُرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودگی کا ایرانی حق تسلیم کرنا ہوگا۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/T6EeZhv
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment