Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت رہی اور متعدد اہم امور پر پیش رفت دیکھنے میں آئی۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ شاید…
انہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اب گیند تہران کے کورٹ میں ہے اور یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ آگے بڑھنے کے لیے کیا اقدامات کرتا ہے۔
نائب صدر بولے ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا اور ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں۔
جے ڈی وینس نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو توقع ہے کہ ایران اس اہم بحری گزرگاہ کو کھولنے کے لیے اقدامات کرے گا جو عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/dgVjhp8
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment