Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ امریکا نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنا کر اس پر قبضہ کرلیا۔
امریکی فوج نے ایک ایرانی بحری جہاز کو روکا جو آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کر رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ 'توشکا' نامی اس بحری جہاز نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کی جو اس کے لیے بہتر ثابت نہیں ہوئی، جہاز تقریباً 900 فٹ لمبا اورایک طیارہ بردار بحری جہاز جتنا وزنی ہے۔
امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر نے خلیج عمان میں جہاز کو روکا، جہاز کو رکنے کی وارننگ بھی دی لیکن ایرانی عملے نےسننے سے انکار کر دیا جس کے بعد امریکی بحریہ نےجہاز کے انجن روم میں سوراخ کر کے اسے روکا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جہاز اب امریکی میرینز کے قبضے میں ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ جہاز میں کیا ہے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/BHtTwqY
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment