Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ڈھاکا ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو بنگلا دیش نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 7 رنز بنالیے تھے، میزبان ٹیم کو مجموعی طور پر 34 رنز کی برتری حاصل ہے ۔
پہلی اننگز
اس سے قبل اتوار کو قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز ایک وکٹ پر 179 رنز سے کیا۔پاکستان کی جانب سے کریز پر موجود اذان اویس نے 84 اور عبداللّٰہ فضل نے 37 رنز کے ساتھ اپنی اننگز کو آگے بڑھانا شروع کیا، بعدازاں اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے اذان اویس پہلے ہی سیشن میں 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
اذان اویس کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے 14ویں بیٹر بن گئے، جنہوں نے 153 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔
اس کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ 226 رنز پر گرگئی جب کپتان شان مسعود 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جس کے اگلے ہی اوور میں 227 رنز پر پاکستان کی چوتھی وکٹ بھی گر گئی جب سعود شکیل صفر پر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ پاکستان کےعبداللہ فضل نے بھی کیرئیر کے پہلے ہی ٹیسٹ میں ففٹی اسکور کی۔
ٹیم کے مجموعی 230 اسکور پر عبداللہ فضل 60 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے اور یوں پاکستان کی پانچ وکٹیں گرگئیں۔
اس موقع پر سلمان آغا اور محمد رضوان نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم وہ دونوں بھی بالترتیب 58 اور 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی پوری ٹیم 386 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، یو ں اسے 27 رنز خسارے کا سامنا تھا۔
بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن نے 5 ، تیج الاسلام اور تسکین احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں بنگلادیش کی ٹیم 413 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ نجم الحسن شانتو 101، مومن الحق 91 اور مشفیق الرحیم 71 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔
پاکستان کے محمد عباس نے 5 اور شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔
from کھیل https://ift.tt/8QJvk3o
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment