Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے آن لائن اور فزیکل ٹکٹ 22 مئی سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ شائقین دوپہر ایک بجے کے بعد pcb.tcs.com.pk کے ذریعے آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے جبکہ فزیکل ٹکٹ مختلف شہروں میں قائم ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے حاصل کیے جا سکیں گے۔
بورڈ کے مطابق شائقین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹوں کی قیمتیں کم رکھی گئی ہیں جن کا آغاز 200 روپے سے ہوگا۔ اس کے علاوہ کارپوریٹ ہاسپیٹیلٹی پیکجز بھی دستیاب ہوں گے جن کی تفصیلات پی سی بی ہیڈ آفس سے حاصل کی جا سکیں گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے بالترتیب 2 اور 4 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ تمام میچز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوں گے۔
یہ سیریز آسٹریلیا کی 2022 کے بعد پاکستان میں پہلی دوطرفہ ون ڈے سیریز ہوگی جس کے باعث شائقین میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
from کھیل https://ift.tt/87JK245
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment