Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

آئی ایس پی آر کے مطابق 27 جون کو کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے خوارج نے بزدلانہ دہشت گرد حملہ کیا، حملہ آوروں نے کیمپ کے مرکزی گیٹ پر دھماکے کے بعد حفاظتی حصار کو توڑنے کی کوشش کی۔
رینجرز کے چوکس اور بروقت جواب سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا گیا اور تین خارجیوں کو ہلاک اور ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، زخمی خارجی ایک افغان شہری ہے۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کے تین بہادر سپوت شہید ہوگئے جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوئے، علاقے میں کسی بھی دوسرے ہندوستانی اسپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت انسداد دہشت گردی مہم ملک کے تحت غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اپنے جوانوں کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اس حملے کے مرتکب افراد کے خلاف انتقامی کارروائی کرے گا۔
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے، یہ قربانیاں قوم کی ہر قیمت پر حفاظت کے ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے پاکستان رینجرز کے تین جوانوں کو خراجِ عقیدت اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان رینجرز کے جوانوں نے فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا کر ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے کیمپ پر بھارتی پراکسی کے دہشتگردوں کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے خوارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے وطن کے 3 سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/FgUcn6D
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment