Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ اللہ کے فضل سے محرم الحرام کا پہلا عشرہ بخیریت گزر گیا، امن و امان کیلئے پاک فوج، وزیراعظم اور وزیراعلٰی پنجاب کو سراہتے ہیں۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ آج اس خطے میں امن ہو گیا، ایران امریکا جنگ کا خاتمہ ہوا، جس کے بعد اب عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ہم متحرک ہیں، پچھلے ہفتے جتنی قیمت کم ہوئی اس سے بڑھ کر ریلیف دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے فوری فائدہ عوام کو منتقل کیا اور ہم نے عالمی منڈی سے زیادہ فائدہ عوام کو دیا۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ کچھ عناصر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، عالمی سطح پر کیے گئے معاہدوں پر رہتے ہوئے آگے چلیں گے جبکہ ایران سے سستا تیل وگیس خریدنے پر غور کر رہے ہیں۔
from تجارت https://ift.tt/SyNi0hM
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment