Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جینیوا میں ہونے والی امن معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کرے گا، پاکستان سمیت پوری عالمی دنیا کو اس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت، اپنی پارٹی کے لیڈر نواز شریف کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جن کی رہنمائی مجھے ہر وقت میسر ہے، صدر مملکت آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور تمام پارٹی کے سربراہوں کومبارکباد دیتا ہوں، یہ صرف دو ممالک کے درمیان معاہدہ نہیں بلکہ یہ امن اور مکالمے کی فتح ہے، یہ سفارتکاری کی کامیابی ہے اور جنگ کی تباہی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس معزز ایوان کے حوالے سے امریکا کے صدر ٹرمپ ، ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای، ایرانی صدر اور امن عمل میں شریک دونوں ٹیمز کے تمام ممبران کو مبارکباد دیتاہوں، فریقین نے مشکل حالات میں تدبر ، دانش اور صبر کا ہاتھ نہ چھوڑا، مذاکرات کے نازک، کٹھن اور صبرآزما عمل میں قطرکے امیرکے بھرپور تعاون کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، قطر کے امیر نے انتہائی مثبت کردار ادا کیا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترکیے کے صدرکی دور اندیش قیادت اوربھرپورتعاون کا بھی شکرگزارہوں۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/4Xtjecy
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment