بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان میں امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیر اعلیٰ کیلئے نامزد کردیا

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان میں امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیر اعلیٰ کیلئے نامزدکردیا
پاکستان پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے امجد ایڈووکیٹ کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے براہِ راست رابطہ کرکے آئندہ حکومتی حکمت عملی اور عوامی حقوق کے تحفظ سے متعلق خصوصی ہدایات بھی جاری کر دیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے امجد ایڈووکیٹ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں حکومت سازی کے معاملات پر تفصیلی ہدایات دیں۔

گفتگو کے دوران گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل، آئینی حقوق اور معاشی ترقی کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے امجد ایڈووکیٹ کو ہدایت کی کہ نئی حکومت کی تشکیل کے دوران عوامی مفادات کو ترجیح دی جائے اور خطے کے آئینی و معاشی حقوق کے حصول کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

خیال رہےکہ امجد حسین ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں۔

امجد حسین ایڈووکیٹ حالیہ الیکشن میں جی بی اے 1 گلگت سے کامیاب ہوئے ہیں۔

خیال رہےکہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے 24 میں سے 21 حلقوں کے سرکاری نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلزپارٹی 9، مسلم لیگ (ن) 6، آئی پی پی 4، ایم ڈبلیو ایم 1 اور آزاد امیدوار 1نشست پرکامیاب ہوئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جی بی اے 9 اسکردو 3، جی بی اے 17 دیامر 3 اور جی بی اے 15 دیامر 1 کے نتانج کا اعلان بعد میں ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی 6 مخصوص نشستوں میں سے 3 پیپلزپارٹی، 2 ن لیگ اور ایک آئی پی پی کےحصے میں آئی۔

ٹیکنوکریٹ کی 3 نشستوں میں سے پیپلزپارٹی، ن لیگ اور آئی پی پی کو ایک ایک نشست ملی۔

رہنما پیپلزپارٹی نیئرحسین بخاری کا کہنا ہےکہ پی پی پی کے پاس مخصوص اور ٹیکنوکریٹ نشستیں ملا کر 17 سے 19 سیٹوں کی واضح اکثریت بنتی ہے، ان شاءاللہ گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنائےگی۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/gQmpWxU

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments