Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ صورتحال اور پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیرخارجہ نے لبنان میں اسرائیلی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے بیروت کے بعض علاقوں پر اسرائیلی حکومت کے ممکنہ حملے کے احکامات پر بھی تشویش ظاہر کی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے علاقائی سفارتکاری میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا، ایرانی وزیرخارجہ نے حالیہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کو کردار ادا کرنےکی درخواست کی، ایرانی وزیرخارجہ نے جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کی درخواست کی۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا، اسحاق ڈار نے جنگ بندی کے تسلسل کو موجودہ مفاہمتوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر قرار دیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور ایران نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/uOBd0VM
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment