Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں حیدرے کنڈو ٹاپ میں پولیس، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس کی دہشت گردوں سے شدید جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دیرلوئر جھڑپ میں دہشت گردوں نے پولیس کی تین گاڑیاں بھی نذر آتش کر دیں جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حیدرے کنڈو ٹاپ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ ہوئی ہے اور اس کے پیش نظر دیر لوئر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ Wildlife
بنوں میں تھانہ میریان پر دہشت گردوں کا حملہ
ادھر بنوں میں تھانہ میریان پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا جہاں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانہ میریان سے ٹکرا دی۔
پولیس نے بتایا کہ حملہ کے بعد فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور مزید نفری بھجوا دی گئی۔
پولیس کے مطابق بنوں میں تھانہ پر حملے میں اب تک 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/BaLgnuP
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment