گلگت بلتستان کو پاکستان کا عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد منظور

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

گلگت بلتستان اسمبلی
گلگت بلتستان اسمبلی نے جی بی کو پاکستان کا عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد منظور کرلی۔

گلگت بلتستان اسمبلی میں جی بی کو پاکستان کا عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانےسے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے، جے بی کو پاکستان کے تمام آئینی اداروں میں نمایندگی دی جائے جبکہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان اسمبلی کی قرارداد کےنفاذ کےلیےتمام ضروری آئینی، انتظامی اقدامات کرے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان کےعبوری صوبہ بننے سے مستقبل میں کشمیر کےاستصواب رائے پر اثر نہیں پڑنا چاہیے، عبوری صوبائی حیثیت سےمسئلہ جموں وکشمیر پرپاکستان کےمؤقف پرکوئی اثرنہیں پڑے گا۔

قرارداد میں گلگت بلتستان کےعوام کو دیگرصوبوں کے برابر آئینی، جمہوری حقوق دینےکی تجویز دی گئی جبکہ قرارداد پرعمل درآمد کےلیےآئینی، قانونی اور انتظامی اقدامات شروع کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔

قرارداد کےمطابق عبوری صوبائی حیثیت پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق ہوگی۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/KOIqv3P

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments