پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان امن کوششوں سے دستبردار ہونے کا تاثر مسترد کردیا

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی
پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان امن کوششوں سے دستبردار ہونے کا تاثر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثالثی کی کوششیں جاری ہیں۔ کشیدگی وقتی طور پر غالب ہے، امید ہےکہ بالآخر امن اور مذاکرات کی سوچ کامیاب ہوگی، امن کاعمل کبھی ختم نہیں ہوتا تاہم وقتی تعطل کا شکار ہوسکتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت آج بھی مؤثر اور قابلِ عمل فریم ورک ہے، فریقین جب کشیدگی کاراستہ چھوڑیں گےتو امن کی واپسی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے ذریعے ممکن ہوگی، مفاہمتی یادداشت نہ ختم ہوئی ہے، نہ غیر مؤثر ہوئی ہے، اس کی اہمیت برقرار ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ 27 فروری کاپاکستانی مؤقف آج بھی برقرار ہے، پاکستان نے ہرملک پر مسلح حملوں کی مذمت کی اور ریاستوں کی خودمختاری و علاقائی سالمیت پر زور دیا، تنازع کے ہر مرحلے میں پاکستان کا بنیادی مؤقف مستقل رہا کہ امن اور مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں، تمام فریقوں کو بالآخر مذاکرات کی میز پر آ کر اپنے تمام اختلافات حل کرنا ہوں گے۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت امن کے لیے بنیادی فریم ورک جبکہ 22 جون کے پاکستان، قطر مشترکہ اعلامیے میں عملدرآمد کا روڈ میپ موجود ہے،

ترجمان نے مزید کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت امن، باہمی احترام اور مشترکہ خوشحالی کےفروغ کے لیے ایک مؤثر فریم ورک ہے، تمام فریقین پاکستان، قطر مشترکہ اعلامیے کے مطابق تکنیکی سطح کے مذاکرات دوبارہ شروع کریں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ کشیدگی سےمتعدد ممالک توانائی، تجارت اور غذائی تحفظ کے حوالے سے متاثر ہو رہے ہیں، آبنائےہرمز میں جلد معمول کی صورتحال کی بحالی، جہازرانی کی آزادی، سلامتی اور تحفظ یقینی بنانا ناگزیر ہے، پاکستان آبنائے ہرمز سے تجارت اور پیٹرولیم مصنوعات کی باآسانی فراہمی پریقین رکھتا ہے۔

ترجمان نے کاکہ پائیدار امن، استحکام اور ترقی کے لیے بات چیت، سفارتکاری اور مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں، ایران اور امریکا کے درمیان دوبارہ کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان موجودہ علاقائی صورتحال پر گہری نظر رکھےہوئےہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان مسائل کےحل کے لیے مذاکرات پریقین رکھتا ہے، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پرعمل درآمد جاری رہنا چاہیے، پاکستان فریقین پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے کے لیے زور دیتا ہے، پاکستان نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تنازع کسی کے مفاد میں نہیں، امید ہے تمام فریق تنازعات کے پُر امن کے لیے اپنے عزم پر قائم رہیں گے، پاکستان تمام فریقوں کو جنگ سے گریز کی ترغیب دیتا رہے گا، پاکستان کے نزدیک امن و استحکام کے سوا کوئی متبادل نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور پرامن حل کے لیے خطے کے اہم ممالک سے مسلسل سفارتی رابطے میں ہے، 10 جولائی کو وزیراعظم نے امیرِ قطر سے ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، وزیر اعظم نے قطر پر حالیہ حملوں کے بعد حکومت اور عوامِ قطر سے یکجہتی کا اظہار کیا اور تمام فریقوں کے تحمل اختیار کرنے پر زور دیا۔

ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران سفارتی رابطوں، مذاکرات اور تمام فریقوں کے وعدوں پر عملدرآمد کی اہمیت پر اتفاق ہوا جبکہ امیر قطر نے خطے میں امن کےلیے پاکستان کے فعال کردار کو سراہا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ 10 جولائی کو وزیراعظم نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں وزیر اعظم نے ایرانی صدر سےخطے میں امن و استحکام کی فوری بحالی کی ضرورت پر زور دیا اورایران سمیت تمام فریقین پر تحمل کامظاہرہ کرنے اور کشیدگی میں مزید اضافے سے گریز پر زور دیا۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہیں، پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مذاکرات کا مقصد دوطرفہ تجارت بڑھانا اورپاکستانی برآمدات میں مزید تنوع لانا ہے، پاکستان اور امریکا نے متعدد اختلافی نکات پر پیش رفت کی اور مشترکہ مفادات پر اتفاق رائے بڑھایا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات آئندہ بھی جاری رہیں گے، ہمارے چینلز آف کمیونیکشنز کھلے ہیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/g4PTB1R

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments