روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر تیز رفتار میزائلوں سے حملہ، 15 افراد ہلاک

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

روس نے یوکرینی دارالحکومت پر تیز رفتار میزائلوں سے حملہ کر دیا
یوکرین کا دارالحکومت کیف 30 سےزائد دھماکوں سے گونج اٹھا۔ روسی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے حملوں کے لیے انتہائی جدید اور عین ہدف پر لگنے والے میزائل اور ڈرونز استعمال کیے جنہیں یوکرین کا میزائل دفاعی نظام روکنے میں ناکام رہا۔

روسی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے کیے گئے حملوں کے بعد کیف کے ایک بڑے حصے میں آگ بھڑک اٹھی اور دھماکوں کے بعد فضائی حملے کے سائرن شہر اور اس کے مضافات میں گونج اٹھے۔

روسی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے حملوں کے لیے انتہائی جدید اور عین ہدف پر لگنے والے میزائل اور ڈرونز استعمال کیے جنہیں یوکرین کا میزائل دفاعی نظام روکنے میں ناکام رہا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کیف پر روسی حملے میں 15افرادہلاک اور 27 زخمی ہوئے ہیں، کیف کے میئر کے مطابق متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

کیف کے میئر کے مطابق حملے سے تباہ ہونے والے ایک ویئر ہاؤس کے ملبے میں سرچ اینڈ ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات روس کی جانب سےداغےگئے میزائلوں میں سے کوئی میزائل بھی روکا نہ جاسکا، روس نےگزشتہ رات بیلسٹک میزائلوں سمیت 28 تیز رفتار میزائل اور 115ڈرون داغے۔

واضح رہے کہ تقریباً ساڑھے چار سال سے جاری جنگ کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملوں کی شدت اور دائرہ کار میں اضافہ کر دیا ہے۔

گزشتہ دنوں یوکرین اور روس کے درمیان حملوں کے تبادلے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جن میں روس میں 9 اور یوکرین میں 5 افراد جان سے گئے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/KSPEh5g

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments