پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور القاعدہ سمیت دیگر گروہوں کیخلاف مشترکہ کارروائی جاری رکھنے کا عزم

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے
پاکستان اور امریکا نے دہشتگرد گروہوں کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ واشنگٹن میں پاک امریکا انسداد دہشتگردی مذاکرات کے چوتھے دور میں دونوں ممالک نےسرحدی سکیورٹی مضبوط بنانے اوردہشتگردوں کے سہولت کار نیٹورکس کےخاتمے پربات چیت کی۔

دفترخارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی قیادت امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی اور پاکستان کی وزارت خارجہ کے اسپیشل سیکرٹری نے کی۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ دونوں ممالک انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون کو مزید مؤثر بناتے ہوئے خطے میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھائیں گے۔

دونوں ممالک نے ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور القاعدہ سمیت دیگر گروہوں کیخلاف مشترکہ کارروائی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/GRZojda

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments