ٹرمپ کا کینیڈا پر جوابی وار، مصنوعات پر ٹیرف بڑھا کر 50 فیصد کرنے کا اعلان

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی گاڑیوں، ٹرکوں، اسپیئر پارٹس اور اسٹیل پر ٹیرف بڑھا کر 50 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا برسوں سے امریکا کو لوٹتا آ رہا ہے۔ اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی خسارہ 60 ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔ یہ صورتحال پائیدار نہیں اور اب مزید نہیں چلے گی۔ یکم جنوری 2027 سے گاڑیوں، ٹرکوں، اسپیئر پارٹس اور اسٹیل پر ٹیرف کی شرح 50 فیصد کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جو کمپنیاں امریکا میں گاڑیاں یا ٹرک تیار کریں گی، انہیں ٹیرف ادا نہیں کرنا ہو گا۔ اس اقدام کا مقصد امریکا میں مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف پالیسی کے ذریعے امریکی صنعت اور روزگار کے مواقع کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب کینیڈا کے ساتھ کسی امریکی ریاست کی طرح سلوک نہیں کیا جائے گا، ہمیں کینیڈا کی ضرورت نہیں بلکہ کینیڈا کو ہماری ضرورت ہے۔ کینیڈا کی 95 فیصد تجارت امریکا کے ساتھ ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/tEcZSQB

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments