مصنوعی ذہانت سے لیس آگ بجھانے والے ڈرونز تیار

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

امریکا میں جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس خودکار ڈرونز کی آزمائش کی جا رہی ہے
امریکا میں جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس خودکار ڈرونز کی آزمائش کی جا رہی ہے، جن کا مقصد آگ پھیلنے سے پہلے ہی اس کی نشاندہی کرکے ابتدائی مرحلے میں بجھانا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا میں محکمہ جنگلات و فائر پروٹیکشن نے حال ہی میں خودکار فائر فائٹنگ ڈرونز کا تجربہ کیا، جبکہ الاسکا میں ایک عالمی مقابلے کے دوران بھی خودکار نظاموں کو ابتدائی درجے کی آگ کا سراغ لگانے اور اسے بجھانے کے لیے آزمایا گیا۔

ڈرونز میں مصنوعی ذہانت، کمپیوٹر وژن اور دیگر سینسرز استعمال کیے گئے ہیں، جو آگ کے مقام کی نشاندہی کرکے وہاں فائر فائٹنگ فوم پہنچا سکتے ہیں۔ ان ڈرونز کو خاص طور پر ایسے دور دراز علاقوں کے لیے تیار کیا جا رہا ہے جہاں زمینی عملے یا بڑے طیاروں کو پہنچنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی بڑے فائر فائٹنگ طیاروں کا متبادل نہیں بلکہ ان کی معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ آگ لگنے کے ابتدائی چند منٹوں میں فوری کارروائی ہے۔

تاہم موسم، دشوار گزار علاقے، محدود گنجائش اور دیگر طیاروں کے ساتھ محفوظ رابطہ اب بھی اہم چیلنجز ہیں۔ امریکہ کی بعض فائر ایجنسیاں ان ڈرونز کو تجرباتی مرحلے سے نکال کر عملی کارروائیوں میں شامل کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/Auvj58q

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments