Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے لجے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
اس کے علاوہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے ایک موٹر سائیکل اور 2 گاڑیاں بھی ملی ہیں، اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مکمل تباہ کر دیا ہے، دہشتگرد بھتہ خوری، اغوا، ٹارگٹ کلنگ، خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کیلئےکارروائیاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے علاقے خضدار میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/94hI27q
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment