گھریلو اور چھوٹے کمرشل سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، نیپرا نے ریگولیشنز میں ترمیم کردی

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

گھریلو اور چھوٹے کمرشل سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، نیپرا نے ریگولیشنز میں ترمیم کردی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے گھریلو اور چھوٹے کمرشل سولر صارفین کے لیے اہم سہولت فراہم کرتے ہوئے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نئی ترامیم کے تحت 25 کلو واٹ تک کے سولرسسٹم نصب کرنے والے صارفین کو اب نیپرا سے الگ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 25 کلو واٹ تک کے سولر صارفین کی درخواستوں کی منظوری کا اختیار متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو دے دیا گیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد منظوری کے عمل کو تیز، آسان اور صارف دوست بنانا ہے تاکہ سولر توانائی کے فروغ میں حائل غیر ضروری انتظامی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

نئے ضوابط کے تحت صارفین اپنی متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنی کے ذریعے براہِ راست درخواست جمع کرا سکیں گے، جبکہ نیپرا سے پیشگی اجازت حاصل کرنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

اس سے نہ صرف درخواستوں کی منظوری کا وقت کم ہوگا بلکہ صارفین کو اضافی مراحل سے بھی نجات ملے گی۔

توانائی کے شعبے کے ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے گھریلو اور چھوٹے کاروباری صارفین کو سولر سسٹم نصب کرنے میں سہولت ملے گی اور ملک میں قابلِ تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ حاصل ہوگا۔

توقع ہے کہ نئی پالیسی سے سولر توانائی کی جانب رجحان میں اضافہ ہوگا، بجلی کے روایتی نظام پر دباؤ کم ہوگا اور صارفین کو بجلی کے اخراجات میں مزید ریلیف ملے گا۔



from تجارت https://ift.tt/uGzl3pW

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments