کینیڈین وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے درمیانٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے کینیڈین ہم منصب کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کے مقاصد اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں ابھرتی ہوئی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور خطے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

 ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال اور اردن میں ہونے والے اجلاس کے حوالے سے بھی کینیڈین وزیر خارجہ سے تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم نے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کے حالیہ دورہ پاکستان پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو میں علاقائی امن و سلامتی سے متعلق مختلف امورپربات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور کینیڈا کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر باہمی مشاورت کو بھی اہم قرار دیا گیا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/ObrQDMf

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments