انگلینڈ سے کلین سویپ کے بعد پاکستانی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

پاکستان کرکٹ ٹیم
پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا لگا ہے اور انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کے بعد قومی ٹیم پر سلو اوورریٹ پر جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔

آخری ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو بڑی سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے، پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

جرمانے کے باعث پاکستان ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے قیمتی پوائنٹس بھی کھو دیے ہیں، پاکستان ٹیم کے 11 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ پوائنٹس بھی کٹ گئے ہیں، ڈبلیو ٹی سی میں پاکستان کے 5 پوائنٹس رہ گئے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ٹارگٹ ٹائم میں 11 اوورز کم کیے، جس پر آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔

کپتان پاکستان ٹیسٹ ٹیم بابر اعظم نے غلطی تسلیم کی اور سزا کی کارروائی مکمل کر لی گئی۔



from کھیل https://ift.tt/dyw1EG8

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments