اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنا ایران کا حق ہے: اسماعیل بقائی

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنا ایران کا حق ہے۔ ان کا بیان امریکا کی جانب سے ایرانی وفد کو نیویارک کے دورے کے لیے ویزے جاری کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان کے مطابق ایرانی وفد کی شرکت سے ایران کی حقیقی…

الجزیرہ نے ایرانی طلبہ خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایرانی سفارت کاروں کے لیے نیویارک کا سفر کوئی خاص کشش نہیں رکھتا، تاہم اقوام متحدہ ایک ایسا عالمی فورم ہے جسے ایران کو چھوڑنا نہیں چاہیے۔

بقائی کے مطابق اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت ایران کا حق ہے اور وہاں ایرانی قوم کے مؤقف کو واضح انداز میں پیش کیا جائے گا۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ نیویارک کا دورہ اس انداز میں ہونا چاہیے کہ اسے ایران کی کمزوری کی علامت نہ سمجھا جائے۔ ان کے مطابق ایرانی وفد کی شرکت سے ایران کی حقیقی طاقت اور خودمختاری کا اظہار ہونا چاہیے۔

امریکا نے اس سے قبل ایرانی وفد کو آئندہ ہفتے نیویارک میں ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزے جاری کرنے کی تصدیق کی تھی۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/lKhy0Gd

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments