افغان طالبان رجیم کی دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستان ائیر ڈیفنس نے تمام ڈرونز گرا دیے

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فضا میں چھوڑے گئے تمام ڈرونز تباہ کر دیے
پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فضا میں چھوڑے گئے تمام ڈرونز تباہ کر دیے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں گرائے گئے، 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل بارڈر کے پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے، تباہ شدہ ڈرونز کا ملبہ تحویل میں لیا جا رہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود کی جانب چھوڑے گئے، افواج پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے تمام ڈرونز گرا دیے اور افواج نے افغان طالبان رجیم کی بزدلانہ کوشش ناکام بنادی، تمام ڈرونز پاک فضائیہ کے دفاعی نظام نے برقت ڈیٹیکٹ کیے، پاک افغان سرحد پر پاک فضائیہ کے زیرِ نگرانی دفاعی نظام ہمہ وقت تیار اور فعال ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں گرائے گئے، 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل بارڈر کے پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے، تباہ شدہ ڈرونز کا ملبہ تحویل میں لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دراندازی افغان طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی براہ راست معاونت اور سرپرستی کا ثبوت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات افواج پاکستان نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان رجیم کے مورچوں اور ٹھکانوں کو تباہ کیا تھا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/be72BZ5

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments