Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں ان کے ساتھ یوگنڈا کے صدر کے خصوصی ایلچی اور سابق وزیراعظم روہاکانا روگونڈا بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور مقاصد سے پاکستان کی پختہ وابستگی کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی معاہدوں کے احترام کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی نظام اور عالمی امور میں اقوام متحدہ کے مؤثر کردار کی بھرپور اور مستقل حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ سیکرٹری جنرل 3 بنیادی ستونوں پر متوازن توجہ دیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے 3 بنیادی ستونوں، یعنی امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق پر باہم مربوط اور متوازن انداز میں توجہ مرکوز رکھی جانی چاہیے۔
سفیر اولارا اوتونو نے کثیرالجہتی نظام کے فروغ اور اقوام متحدہ کے تینوں بنیادی ستونوں کے لیے پاکستان کی دیرینہ اور نمایاں خدمات پر گہری تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے جاری کوششوں میں پاکستان کی قیادت اور اہم کردار کو بھی سراہا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/7nPjeZM
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment