خیبر پختونخوا پختونخوا میں گورنر راج سے متعلق فیصل کریم کنڈی کا اہم بیان سامنے آگیا

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے لیے مشاورت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتی ہے، آپ چاہتے ہیں کہ آئی جی، ڈی آئی جیز اور ڈی پی او کی تقرریاں یہ خود کریں، اس قسم کے ایکٹ کے خلاف ہم دیوار بنیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا سب سے کم تنخواہ خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں کی ہے، آپ پولیس کو مراعات نہیں دے سکتے اور اپنا تابع بنانا چاہتے ہیں، پرانے وزیراعلیٰ نے بھی یہی کرنے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتی ہے، آپ چاہتے ہیں کہ آئی جی، ڈی آئی جیز اور ڈی پی او کی تقرریاں یہ خود کریں، اس قسم کے ایکٹ کے خلاف ہم دیوار بنیں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا صوبےمیں کرپشن، لاقانونیت اور دہشتگردی ہو رہی ہے، گورنر راج لگنا کوئی غیرآئینی اقدام نہیں ہے، کے پی میں گورنر راج کے لیے مشاورت ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے متعلق سوال پر گورنر کے پی کا کہنا تھا کیا لانگ مارچ ایسے ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز اسلام آباد میں گپیں مار رہے ہیں، لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں ہے، تحریک انصاف کے لوگ اب راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ خود گرفتاریاں دے رہے ہیں، مجھے لگتا ہےکہ پی ٹی آئی آج یا کل لانگ مارچ ختم کرنےکا اعلان کردے گی۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/pMdunDG

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments