Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا وزیراعظم نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، وزیراعظم نے خود اپوزیشن لیڈر سے کہا کہ بیٹھیں بات کریں، بامقصد مذاکرات کے لیے حکومت کے دروازے کھلے ہیں، اپوزیشن بامقصد بات چیت کرنا چاہتی ہے تو انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنرراج کے نفاذ کے آئینی تقاضوں کی تکمیل ہوچکی ہے، خیبر پختونخوا میں اب تیسرا مرحلہ شروع ہو چکا جس کے لیے ایمرجنسی لگائی گئی تھی۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اور دائمی امن کا قیام مقصد ہے، دہشتگردی سے متاثرہ 12 اضلاع کو دہشتگردوں سے کلیئر کیا جائے گا، دہشتگردی پر کنٹرول کے بعد صوبےکا نظم و نسق صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے لوگوں کی محرومیوں کو دور کرنا اور ترقیاتی کام کرنےکا روڈمیپ ہے، گورنرکے پی صوبائی حکومت کے اختیارات کا مکمل کنٹرول لے چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں کسی قسم کی کوئی سیاسی مداخلت نظر نہیں آئے گی۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح دہشتگردی کا خاتمہ، امن کا قیام اور ترقی ہے، خیبر پختونخوا میں ایسے علاقے ہیں جہاں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/UHNofey
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment