روس ایران کے ساتھ اپنے تمام وعدے پورے کررہا ہے: پیوٹن

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

روسی صدر پیوٹن اور ان کے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان
روسی صدر پیوٹن نے توقع ظاہر کی ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال میں مثبت پیش رفت ہوگی، ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا کہ ماسکو تہران کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات گزشتہ روز گیس برآمد کرنے والے ممالک کے آٹھویں فورم پر ماسکو میں روسی صدر پیوٹن اور ان کے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

رپورٹس کے مطابق روسی صدر پیوٹن کا دوران ملاقات کہنا تھا کہ انہوں نے ایرانی صدر کے ساتھ بالمشافہ ملاقات میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ مشترکہ مفادات کے حصول کی کوشش کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے فریم ورک کے تحت اپنی ذمہ داریاں مکمل طور پر پورا کرتا ہے۔

انہوں نے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کے منصوبے پر کام جاری رہنے کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 10.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری طرف ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کو فراہم کی جانے والی حمایت پر روس کا شکریہ ادا کیا اور سیاسی، سکیورٹی و معاشی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی سطح اور دوطرفہ تجارت میں مسلسل اضافے کو سراہا۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/PRx7DcQ

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments