Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
![بھارت کا نیا کپتان](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/3078a1c8838d7f926a99420002b12472_M.jpg)
بھارتی ٹیم نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 17 سال بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا .
بھارت اس سے قبل 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ چیمپیئن بنا تھا .
جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل جیتنے کے بعد کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کردیا .
روہت شرما ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں بھارتی کپتان کی حیثیت سے کھیلیں گے .
روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو کپتان بنائے جانے کے قوی امکانات ہیں .
ہاردک پانڈیا بھارتی ٹیم کے نائب کپتان کی حیثیت سے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل تھے .
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں روہت شرما کی جگہ ہاردک پانڈیا کو کپتان بنانے کی خبریں بھی سامنے آئے تھیں .
صرف یہی نہیں رواں سال آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی کپتانی بھی روہت شرما سے لے کر ہاردک پانڈیا کو سونپی گئی تھی .
from کھیل https://ift.tt/sR63VO4
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment