ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد اشیاء پر ٹیرف عائد کردیا

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف کا اطلاق کردیا۔ کینیڈین حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ امریکا برآمد کیے جانیوالے سامان پر منگل سے 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا ہے تاہم کینیڈین آئل پر یہ ٹیکس 10 فیصد لگایا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے چین، کینیڈا اور میکسیکوپر ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامے پر دستخط کردیے ہیں۔

کینیڈین حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ امریکا برآمد کیے جانیوالے سامان پر منگل سے 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا ہے تاہم کینیڈین آئل پر یہ ٹیکس 10 فیصد لگایا گیا ہے۔

اسی طرح میکسیکو سے برآمد اشیا پر بھی 25 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے جبکہ چین سے امریکا بھیجی جانیوالی اشیا پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاوس نے یہ بھی واضح کیا ہےکہ اگر کسی ملک نے ٹیرف کے جواب میں ردعمل دیا تو اس سے نمٹنے کی بھی تیاری کرلی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے اس اقدام سے عدم استحکام سے دوچار کرنیوالی تجارتی جنگ کا اسٹیج تیار ہوگیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/oZ7PteF

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments