سینیٹ الیکشن، خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

سینیٹ الیکشن، خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے
خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کی نشستوں پر ہونے والے تنازع کو پی ٹی آئی کی قیادت نے حل کرلیا جس کے بعد تحریک انصاف کے ناراض امیدواروں نے کاغذات واپسی لینا شروع کردیے۔

ذرائع  کے مطابق جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدوار وقاص اورکزئی نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

وقاص اورکزئی نے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ سے ملاقات میں کاغذات نامزدگی واپس لینے اور سینیٹ الیکشن میں بطور امیدوار دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی دیگر ناراض ارکان سے رابطے میں ہے اور اُن سے مشاورت جاری ہے، جس پر دیگر ارکان بھی کاغذات نامزدگی واپس لینے پر غور کررہے ہیں۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق پارٹی ورکرز نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اختیار دے دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں کے دستبردار ہونے کے بعد سینٹ الیکشن بلامقابلہ ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وقاص اورکزئی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ چیئرمین کے حکم اور پارٹی کے مفاد کو ترجیح دی ہے، بانی چیئرمین نے جو لسٹ دی ہے وہ ہمارے امیدوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقاص اورکزئی نے ذاتی مفاد کو نہیں بانی چیئرمین کے حکم کو دیکھا اور دستبردار ہوگئے۔ گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین نے نظام سے ٹکر لی ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/L6VXo9s

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments