فٹبال کی ترقی کیلئے پاکستان، سعودی فٹبال فیڈریشنز میں تاریخی معاہدہ

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

فٹبال کی ترقی کیلئے پاکستان، سعودی فٹبال فیڈریشنز میں تاریخی معاہدہ
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) اور سعودی فٹبال فیڈریشن کے درمیان معاہدہ ہوگیا، فٹبال کی بہتری کے لیے دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی اور سعودی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ یاسر المصحال نے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کردیے۔ ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت کوچ ڈیولپمنٹ، ویمن فٹبال اور یوتھ فٹبال پر کام کیا جائے گا، دونوں ملکوں کے درمیان فٹبالرز کے تربیتی ایکسچنج پروگرام ہوں گے۔

معاہدے کے تحت پاکستان اور سعودی عرب فٹبالرز کے لیے مشترکہ تربیتی کیمپوں کا بھی انعقاد کریں گے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن حکام کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان میں فٹبال کے معیار کو بہتر بنانے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مواقع فراہم کرنے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

سعودی فٹبال فیڈریشن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فٹبال کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ یہ شراکت نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان اسپورٹس تعلقات کو مضبوط بنائے گی بلکہ خطے میں فٹبال ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔



from کھیل https://ift.tt/jyVbikm

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments