Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران طالبان وفد کے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔
پاکستانی وفد نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ افغان طالبان بظاہر کسی ایسے ایجنڈے پر گامزن ہیں جو نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان اور پورے خطے کے استحکام کے خلاف ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں آئندہ پیش رفت افغان طالبان کے رویے اور عملی تعاون پر منحصر ہوگی۔
پاکستان کے مطالبات شواہد پر مبنی اور مسئلے کے حقیقی حل کی نشاندہی کرتے ہیں، جبکہ طالبان کی ہٹ دھرمی اور عدم تعاون اب دیگر فریقین پر بھی عیاں ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کا دہشت گردی سے متعلق مؤقف بالکل واضح اور غیر متزلزل ہے، اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔
ترکیہ اس عمل میں ثالثی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ افغان طالبان حقائق کا ادراک کریں اور مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے سنجیدگی سے تعاون کریں۔
گزشتہ روز استنبول میں ہونے والے ابتدائی مذاکراتی دور میں پاکستان نے افغان طالبان کے سامنے دہشت گردی کے انسداد کے لیے ایک جامع اور قابلِ عمل منصوبہ بھی پیش کیا تھا۔
یاد رہےکہ قطر اور ترکیے کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں پاکستان اورافغانستان کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی۔
پاک افغان کشیدگی کے باعث چمن، خیبر، جنوبی و شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کی سرحدی راستے کئی روز بھی بند ہیں۔
باب دوستی طورخم، خرلاچی، انگور اڈہ اور غلام خان سرحد پر سیکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/9wX5370
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment