ترکیہ میں غزہ امن منصوبے پر اہم مشاورتی اجلاس آج، پاکستان جنگ بندی کے مکمل نفاذ کا مطالبہ کرے گا

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ترکیہ کے شہر استنبول میں آج غزہ امن منصوبے سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہو رہا ہے
ترکیہ کے شہر استنبول میں آج غزہ امن منصوبے سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں پاکستان سمیت آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔ پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔ اجلاس میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، اردن اور مصر کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کر…

اس اجلاس کا مقصد جنگ بندی پر مؤثر عملدرآمد اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی طے کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹوں اور اسرائیل کی جانب سے انسانی امداد کے وعدوں کی عدم تکمیل پر بھی تفصیلی غور کیا جائے گا۔

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق پاکستان اور سات عرب و اسلامی ممالک غزہ امن معاہدے کی کوششوں میں متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔

استنبول اجلاس میں پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے مکمل نفاذ پر زور دیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان مقبوضہ فلسطینی علاقوں، خصوصاً غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلا کا مطالبہ کرے گا، اور فلسطینی عوام کے لیے بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ کی تعمیرِ نو کی حمایت کرے گا۔

پاکستان اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے آزاد، قابلِ بقا اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دے گا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے، پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کی عزت و انصاف کی بحالی کے لیے پرعزم ہے ۔

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنگ بندی سے اب تک اسرائیلی خلاف ورزیوں میں 236 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 600 زخمی ہوئے ہیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/6bNBrTu

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments