جوہری تنصیبات کو دوبارہ تعمیر کرنے سے متعلق ایران نے بڑا اعلان کر دیا

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ایران کے صدر مسعود پزشکیان
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات کو ازسرِنو تعمیر کرے گا اور انہیں پہلے سے زیادہ مضبوط اور جدید بنایا جائے گا۔ یہ اعلان انہوں نے ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے دورے کے موقع پر کیا۔

رپورٹس کے مطابق صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ "ایران نے نہ ماضی میں جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا ارادہ رکھا، نہ اب ایسا کوئی منصوبہ ہے۔"

انہوں نے واضح کیا کہ عمارتوں کی تباہی ایران کے جوہری پروگرام کو روک نہیں سکتی، کیونکہ ایرانی سائنس دانوں کے پاس آج بھی تمام ضروری علم اور مہارت موجود ہے۔

یاد رہے کہ جون میں اسرائیل نے ایران کی جوہری و عسکری تنصیبات سمیت رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد اعلیٰ سطح کے سائنس دان جاں بحق ہوئے۔

اسی ماہ امریکا نے بھی ایرانی جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کیے تھے۔

واشنگٹن کا کہنا تھا کہ یہ تنصیبات ایسے پروگرام کا حصہ تھیں جس کا مقصد ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری تھا، تاہم تہران نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا جوہری پروگرام صرف شہری مقاصد کے لیے ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر تہران نے جون میں تباہ کی گئی اپنی جوہری تنصیبات کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کی تو وہ ایرانی جوہری مقامات پر نئے حملوں کا حکم دیں گے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/Kme45QV

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments