Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

تھانہ نصیر آباد کے مقدمہ 1078/23 اور تھانہ گلبرگ کے مقدمہ 1280/23 کا فیصلہ آیا ہے ،ان دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کا چالان ابھی جمع نہیں کرایا گیا ،دونوں مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا۔
پراسیکیوشن نے دونوں کیسز میں ملزمان کیخلاف 78 گواہان پیش کئے۔گلبرگ گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں 33 ملزمان کا چالان جمع کرایا تھا ۔چار ملزمان دوران ٹرائل سزا کے ڈر سے اشتہاری ہو گئے ۔
کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے مقدمہ میں 36 ملزمان کا چالان جمع ہوا ۔کلمہ چوک کنٹینر کیس میں حماد اظہر،مراد سعید،زبیر نیازی اور اسلم اقبال سمیت 12 ملزمان اشتہاری ہوئے ،نو مئی لاہور کے 14 میں سے7 مقدمات کے فیصلے ہو گئے ہیں ۔پراسیکیوٹر کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کارکنان کو بغاوت اور فسادات پر اکسایا ۔
گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں 7 ملزمان کو سزا جبکہ 22 کو بری کیا گیا ہے۔
کلمہ چوک میں کنٹینر کے مقدمہ میں 20 ملزمان کو سزا سنائی گئی جبکہ پانچ کو بری کر دیاگیا۔
جن کو سزائیں ہوئیں ان میں ڈاکٹر یاسمین راشد دس سال ،عمر سرفراز چیمہ دس سال ،میاں محمود الرشید دس سال،اعجاز چودھری دس سال ،غلام محی الدین دس سال ،محمد ندیم دس سال ،سرفراز احمد دس سال ،عمران منیر دس سال ،عبد الحمید دس سال ،شاہد فرید دس سال،نعمان سیف دس سال،سلمان خان دس سال ،محمد تنویر دس سال ،امیر حمزہ دس سال ،عمار مسعود دس سال ،علی رضا دس سال ،عادل امجد دس سال ،عتیق رحمان دس سال ،حسن جہانگیر دس سال اورخلیق دس سال شامل ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/HM8RXlU
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment