ترکیہ میں نئے سال پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ترکیے میں سکیورٹی فورسز نے ملک گیر آپریشن کر کے ایک ہی دن میں داعش کے 357 مشتبہ ارکان کو گرفتار کرلیا
ترکیے میں سکیورٹی فورسز نے ملک گیر آپریشن کر کے ایک ہی دن میں داعش کے 357 مشتبہ ارکان کو گرفتار کرلیا۔ وزیر داخلہ کے مطابق 21 صوبوں میں بیک وقت انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 357 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

کارروائیاں صوبائی پولیس، انسدادِ دہشت گردی اور انٹیلی جنس یونٹس نے مل کر انجام دیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق ترکیہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو ملک میں سرگرم ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے بتایا گیا شہر میں 110 ایسے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جو نئے سال کے موقع پر استنبول میں دہشتگردانہ کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس نے داعش سے تعلق رکھنے والے 17 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی تصدیق کی ہے، جن میں 11 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے چند روز قبل بھی استنبول میں کارروائیوں کے دوران 100 سے زائد مشتبہ داعش ارکان کو گرفتار کیا تھا۔

اس حوالے سے ترک حکام نے بتایا تھا کہ گرفتار افراد نئے سال پر دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی بنا رہے تھے، چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/KUd3oS4

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments