چیئرمین پی سی بی کی کولمبو میں قومی کرکٹرز سے ملاقات، شاہینوں کا حوصلہ بڑھایا

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

چیئرمین پی سی بی کی کولمبو میں قومی کرکٹرز سے ملاقات، شاہینوں کا حوصلہ بڑھایا
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی۔

چیئرمین پی سی بی نے کولمبو میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران ان کا حوصلہ بڑھایا اورعزم و جذبے کو سراہا۔

محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اس موقع پر کپتان سلمان آغا،ہیڈ کوچ مائیک ہیسن،منیجر نوید اکرم چیمہ، تمام کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف بھی موجود تھا۔ اس کے علاوہ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد ملاقات میں موجود تھے۔

علاوہ ازیں چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر،ڈائریکٹر میڈیا عامر میر بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی اور توقع ہے کہ آج کا میچ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور چیئرمین آئی سی سی جے شاہ ایک ساتھ دیکھیں گے۔

 

 
 


from کھیل https://ift.tt/6ikrMLQ

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments