Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

وائٹ ہاؤس نے ایران جنگ کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ٹیلی فون بات چیت کی تصدیق کر دی۔ مغربی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے جنوبی ایشیا وِٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر کے ممکنہ دورہِ اسلام آباد کے بارے میں سوال کے جواب میں…
کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا بدلتے ہوئے حالات میں میٹنگز کے بارے میں قیاس آرائی کو اُس وقت تک حتمی نہیں سمجھنا چاہیے جب تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں ہو جاتا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر رپورٹ ہوا کہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، وٹکوف اور جیرڈ کشنر ممکنہ طور پر اگلے ہفتے اسلام آباد میں ایران کے ہونے والے مذاکرات کی نمائندگی کریں گے۔
دوسری جانب اس حوالے سے ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا اگر فریقین راضی ہیں تو پاکستان ثالثی کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/Ucrf2St
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment