محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم پیغام پہنچائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے محسن نقوی کو ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری پاکستان کی ثالثی کے تحت ایران کے حکام سے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ محسن نقوی تہران کی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی اپنے دورہ ایران کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کو فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی پیغام دیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات کے ساتھ اہم مشاورت کی، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورت حال اور ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے محسن نقوی کو ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی ہیں، جنہیں وہ اپنے دورہ ایران کے دوران متعلقہ قیادت تک پہنچائیں گے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/OIGFXwd

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments