Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار مسافر کوچ اوورٹیکنگ کے دوران ٹریلر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کوچ کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ تمام جاں بحق افراد اور زخمیوں کو فوری طور پر خیرپور سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بدقسمت مسافر بس پنجاب سے کراچی آ رہی تھی کہ راستے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
واقعے کے بعد آئی جی سندھ نے ایس ایس پی خیرپور کو فوری طور پر پولیس کی نفری جائے حادثہ پر روانہ کرنے کی ہدایت کی اور امدادی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل کاٹھور کے قریب بھی ایک مہلک حادثہ پیش آیا تھا جس میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ مسلسل حادثات کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور تیز رفتاری کے رجحان پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/N2pMxRH
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment